27 ستمبر 2015 - 18:46
مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز میں جھڑپ

مسجد اقصیٰ کے احاطے میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں پر ربڑ کی گولیاں فائر کی ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے احاطے میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں پر ربڑ کی گولیاں فائر کی ہیں ۔ مسجد اقصیٰ کے احاطے میں فلسطینی نوجوانوں کی اسرائیلی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں ، اطلاعات کے مطابق واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی جوان مسجد الاقصی میں اسرائیلی فورسز کی مداخلت کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169